صحافی معاشرے کے حقیقی عکاس ہوتے ہیں، ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ:سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ کی کنوینرسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کے حقیقی عکاس ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان حکومت کے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو صحافیوں اور ورکروں کے مسائل کا بخوبی احساس ہے اسی لئے ان کی خصوصی ہدایت پر جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ پرنٹ ہو یا الیکٹرانک میڈیا صحافی معاشرے کے حقیقی عکاس ہوتے ہیں جو اپنے قلم اور آواز سے حق اور سچ کو سامنے لانے اور معاشرے میں موجود برائیوں کی نشاندہی کر کے حکومت و انتظامیہ کو آگاہ کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کے سلسلے میں ہر فورم پر ساتھ دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈپر کام کا آغاز کر دیا ہے اورامید کرتے ہیں کہ جلد از جلد اخبار مالکان اور صحافی برادری کے نمائندوں سے مشاورت کر کے حتمی شکل دی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں تمام مسائل کا بخوبی ادراک ہے اوران مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ مثبت صحافت معاشرے میں بہتری لانے میں اہم کردا ر ادا کرتی ہے اور اس سلسلے میں ضروری ہے کہ پرنٹ والیکٹرانک میڈیا اپنے اپنے پلیٹ فارمز سے ملکی ترقی اور معاشرے میں بہتری لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں