دشت، قبائلی رہنماء کے گاڑی پر نامعلوم افراد کا فائرنگ
دشت:تیرا میل دشت کے قریب قبائلی رہنما کے گاڑی پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ جس کے نتیجے میں دوافراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دشت کے علاقہ تیرا میل اعوان پیٹرولیم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے دشت کے قبائلی رہنما حاجی بشیراحمد کرد کے کار موٹر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قبائلی رہنما حاجی بشیراحمد کرد ان کے فرزند ادریس کرد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر تحصیلدار دشت ملک بہادرخان بنگلزئی کے سربرائی میں نائب تحصیلدار حاجی عبدالمنان مینگل بمعہ لیویز نفری موقع پر پہنچ کر شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ نامعلوم مسلح افراد کے گرفتاری کیلئے لیویز دشت تیزی سے کاروائی کررہی ہیں۔
Load/Hide Comments


