ایچ ڈی پی نے عیدالاضحی سے قبل پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دے دیا
کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عیدالاضحی سے قبل اس اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ جون میں دو مرتبہ اضافہ کرنے کے بعد اب ڈیڑھ مہینے میں تیسری مرتبہ اضافہ منی بجٹ کی طرح عوام پر معاشی حملہ ہے جو کسی طرح قابل قبول نہیں بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ضروریات زندگی کی تمام بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے عام اور غریب آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوگی مہنگائی میں اضافہ ہوگا بیان میں قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیکر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
Load/Hide Comments


