چین کا داسو دھماکے کی تحقیقات میں شامل ہونے کا فیصلہ

بیجنگ: چین نے داسو دھماکے کی تحقیقات میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داسو میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے چین اپنی ٹیم بھیجے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاو لیجیان نے باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ چین تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔اس ضمن میں پاکستان کی اب تک کی گئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق بس میں دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔سینئر چینی سفارتکار وانگ یی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور کہا کہ اس دھماکے کی تحقیقات کی جائیں۔اگر یہ ایک دہشتگرد حملہ تھا تو پاکستان کو چایئے کہ فوری ملزمان کو گرفتار کرے اور سخت سزا دے۔وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ پاک چین منصوں کے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے محفوظ اور ہموار آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ داسو واقعے میں دھماکہ خیز مواد کے شواہد ملے ہیں‘ دہشت گردی خارج از امکان نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں