فیصل ایدھی نے بھارت میں قید گونگے لڑکے کے اہل خانہ تلاش کرنے کی اپیل کر دی

کراچی: ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت میں قید ایک گونگے بہرے لڑکی کی وطن واپسی اور اہل خانہ کی تلاش کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت میں موجود گونگے و بہرے لڑکے کی وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کی اور بتایا کہ مذکورہ لڑکا گونگوں بہروں کے ایک اسکول میں داخل ہے۔ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ ایک لڑکا بھارت میں آٹھ یا نو نوبرس سے موجود ہے جوکہ پاکستان کے کسی پہاڑی علاقہ کا رہائشی ہے، وہاں کی این جی اوز نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ وہ لڑکا گونگا بہرا ہے لیکن وہ پاکستانی کرنسی اور مختلف پاکستانی سیاست دانوں کی تصاویر بھی پہچانتا ہے، اشاروں کنایوں کی زبان میں مذکورہ لڑکے نے بتایا کہ اس کے تین بھائی اور تین بہنیں ہیں۔والدہ ہے اور باپ بھی ہیں۔ بچے نے بتایا کہ اس کا باپ لنگڑا کر چلتا ہے۔ فیصل ایدھی کے مطابق مذکورہ لڑکا کئی گھنٹے پیدل چل کر غلطی سے بھٹک کر بارڈر کراس کرگیا تھا۔ ایدھی فانڈیشن نے اس کے اہل خانہ کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن تاحال اس ضمن میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ فیصل ایدھی نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لڑکے کے اہل خانہ کی تلاش اور اس کی وطن واپسی کے لیے ایدھی فانڈیشن کی مدد کریں۔واضح رہے کہ قبل ازیں ایدھی فانڈیشن نے پاکستان میں موجود ایک گونگی اور بہری بھارتی لڑکی گیتا کی وطن واپسی میں مدد کی تھی اور اسے اپنے وطن واپس بھجوا دیا تھا۔ گیتا نامی ہندو لڑکی عرصہ پہلے غلطی سے سرحد عبور کر کے پاکستان داخل ہو گئی تھی، پاکستان میں گیتا کے قیام کے دوران تمام عرصہ گیتا کی دیکھ بھال ایدھی فانڈیشن نے ہی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں