ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات سے کچھ لوگ پریشان ہیں، کامیابی کی صورت میں ان کی دکانداری بن ہوجائے گی، بی این پی
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف بلوچستان مسئلے کے حل کی باتیں کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب نومولود بلوچستان حکومت کے بیشتر مفاد پرستوں موقع پرستوں کو پریشانی لاحق ہے کہ کہیں اگر بلوچستان کے مسئلہ حل ہو گیا تو ان کی حیثیت کیا رہ جائے گی اسی لئے منفی پروپیگنڈے اور بلوچستان کے مسئلے کو مزید پیچیدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اب تو ضمیر فروشوں کی بلوچ دشمنی بھی سامنے آ رہی ہے کہ نومولود بلوچ مسئلے کاحل مذاکرات نہیں چاہتے وہ پریشانی میں سرگرداں ہیں کہ کہیں ناراض بلوچوں سے بات چیت کا عمل سنجیدگی سے آگے بڑھتا ہے تو ان سیاسی یتیموں کو سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی اب بھی بلوچستان کے حوالے سے نجی ٹی وی پروگرامز میں آتے ہیں اخلاقی جرات کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو دیکھ لیں کہ ان کی کتنی عزت افزائی ہوتی ہے مگر ان کے ضمیر مر چکے ہیں اقتدار کرپشن اقرباپروری میں بلوچ اور بلوچستان کے عوام کے مسائل احسات و جذبات نظر نہیں آتے حکمران اپنی سیاسی موت قریب سے دیکھ رہے ہیں بلوچستان کے مسئلے کو بزور طاقت حل کرنے کے خواہاں ہیں آپریشن اور مظالم ڈھانے کی باتیں کرتے ہیں اکیسویں صدی میں بلوچ عوام ان کی گھناؤنی سازشوں کو بخوبی سمجھتے ہیں یہ ان کی خام خیالی ہے کہ عوام سادہ ہیں بلوچ اور بلوچستانی عوام نے ان کی جتنی حوصلہ افزائی سوشل میڈیا پر کی ہے یہ ان کے خلاف ریفرنڈم ہیں عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے نومولود صوبائی حکمران جماعت کے ایک دو افراد نے باقاعدہ طور پر بلوچ دشمنی کی ٹھان رکھی ہے اور حالات کو مزید خراب کرنے کے حوالے سے مختلف فورمز پر لابنگ بھی کر رہے ہیں پرچار کر تے ہیں تاکہ بلوچستان میں ایک بار پر خونی کی ہولی کھیلی جائے تاکہ اقتدار پر براجمان رہ سکیں بی این پی اور ہر ذی شعور بلوچ ان کی کارستانیوں سے بخوبی آگاہ ہے ان ضمیر فروشوں کی چہرے بلوچستان کے عوام کے سامنے عیاں ہو رہے ہیں انہیں بلوچستانی عوام کے احساس و جذبات سے کوئی سروکار نہیں بلوچ اور بلوچستانی عوام اب خود ان کا احتساب کرینگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ قوم سے متعلق بیانات پر تاریخ انہیں معاف نہیں کریں گے کیونکہ وہ بلوچستان میں قتل و غارت گری سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں بلوچ مسئلے کو حل کرنے کی بجائے سازشوں ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہے ہیں تاکہ ان کی دکانداری بند نہ ہو سیاسی یتیموں کے مقدر میں رسوائی کے سوا کچھ بھی نہیں تاریخ اس کا فیصلہ خود کرے گی بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ بلوچ فرزند ایسے ذہنیت کے لوگوں کو پہچان لیں جو بلوچستان میں خون خرابہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور حالات کو ذاتی مفادات کی خاطر بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں گزشتہ چند دنوں سے اخبارات ٹی وی اور سوشل میڈیا پر اس بات کو محسوس کیا گیا ہے کہ بلوچ اور بلوچستانی عوام کیلئے ان کی رائے کیا ہے ایسے ضمیر فروشوں کے کردار تک بلوچ نوجوان کبھی بھی نہ بھولیں بی این پی سمجھتی ہے کہ حکمرانوں واقعی بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں تو بہتر ہے کہ غیر سیاسی افراد ظلم و تشدد کا پرچار کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ ان کو اپنی واقعت کا پتہ چل سکے۔


