کورونا: بلوچستان میں عدالتی افسران کو میل جول سے گریز،فون پر عید کی مبارکباد دینے کی ہدایت

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک سرکلر کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے تمام جوڈیشل افسران،وکلاء بشمول افسران و اہلکاران ہائی کورٹ بلوچستان و بلوچستان ضلعی جوڈیشری کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ خدا سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے مزید برآں سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چونکہ کرو نا کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے لہذا تمام جویشل آفیسران وکلاء اور بلوچستان ہائی کورٹ وبلوچستان ضلعی جوڈیشری کے افسران و اہلکاروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ عید الاضحیٰ کی مبارک باد دینے ایک دوسرے کی رہائش گاہ پر جانے سے اجتناب کرتے ہوئے یہ مبارکبادیاں گھر میں ہی رہتے ہوئے بذریعہ ٹیلیفون دینے کو ترجیح دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں