اسلم بھوتانی ڈینگی وائرس کا شکار، ہسپتال منتقل
اوتھل: رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، ٹیسٹ مثبت آنے پر ہسپتال میں داخل، تفصیلات کے مطابق لسبیلہ گودار سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی گزشتہ دن ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ٹیسٹ کرانے پر انکا ڈینگی وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جسکے بعد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں پر انکا علاج جاری ہے واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی عید کے تینوں روز اپنے آبائی علاقے دریجی میں اپنے حلقے کے لوگوں سے عید ملتے ہیں لیکن اچانک ڈینگی وائرس کا شکار ہوجانے کے باعث اس مرتبہ وہ اپنے حلقے کے لوگوں سے عید مل نہیں سکیں گے جبکہ انکے بڑے بھائی سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی دریجی میں لوگوں سے عید ملیں گے
Load/Hide Comments


