کرونا سے اموات، تہران میں 10 ہزار نئی قبریں تیار کرلی گئیں

تہران:تہران کے میئر کے معاون خصوصی نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر دارالحکومت تہران کے بہشت زھراء قبرستان مین مزید 10 ہزار نئی قبریں تیار کی گئی ہیں۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق تہران میونسپل کونسل کے اجلاس میں میئر کے معاون مجتبیٰ یزدانی نے کہا کہ تہران میں بہشت زھرا قبرستان میں 12 میٹر لمبے متعدد فریج کنٹینر اور کئی ریفریجی ریٹر رکھے گئے ہیں جن میں کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں تدفین سے قبل منتقل کی جائیں گی۔مجتبٰی یزدانی کاکہنا تھا کہ صرف تہران میں 10 ہزار اضافی قبریں کھودی گئی ہیں۔ فی الحال تہران میں ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ ایرانی حکومت کی طرف سے ملک کے 31 صوبوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد بھی ظاہر نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں