وڈھ، ڈاکوسیاحوں سے موٹر سائیکل اور قیمتی سامان چھین کر فرار

وڈھ: مولہ چٹوک پکنک منانے والی پارٹی گھر جاتے ہوئے وڈھ سٹی سے اپنے موٹر سائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مولہ چٹوک سے پکنک پارٹی آرام کی غرض سے بازار کے قریب حبیب ہوٹل پر روکے تھے کہ ڈاکووں نے اسلحے کی زور پر مہمان پارٹی سے تین موٹر سائیکلیں 125اور قیمتی سامان چھن کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے وڈھ پولیس کے مطابق لوٹنے والے افراد کراچی ٹھٹہ سندھ کے رہائشی ہے جو مولہ چٹوک پکنک پر منانے کے بعد ہوٹل پر آرام کے لیے روکے تھے اس دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلح تان کر ان سے تین عدد 125 موٹر سائیکل نیو ماڈل اور ان کے قیمتی سامان چھن کر آسانی سے فرار ہوگے تھے یاد رہے وڈھ سٹی کے اندر پولیس کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے چند ماہ کے دوران درجنوں شہریوں کو وڈھ بازار سٹی ائریا سے ان کے موٹر سائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم کیا جاچکا ہے ایس ایچ او وڈھ کے مطابق تھانہ میں نفری نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں