پی ٹی آئی کشمیر الیکشن میں اکثریت حاصل کرے گی، قاسم خان سوری

کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمدقاسم خان سوری نے کہاہے کہ کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اکثریت حاصل کرے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بہترانداز میں اپناکام کررہے ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھرپور حمایت حاصل ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں کشمیر انتخابات کیلئے قائم پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ آج تاریخ ساز دن ہے2018 میں سب نے دیکھا پی ٹی آئی پورے ملک میں جیت گئی تھی آج بھی کمشیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہاکہ تمام پارٹیوں نے الیکیشن کیلئے بھر پور کمپین کی ہے۔انشااللہ پی ٹی آئی کشمیر کے انتخابات میں جیت جائے گی۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہاکہ جام کمال حکومت کی کارکردگی بہترین ہے۔جام کمال کی پی ٹی آئی کو بھر پور حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں