تربت،کشمیر الیکشن پولنگ اسٹیشن قائم، ووٹ کاسٹ کرنے کوئی نہیں آیا
تربت:جموں کشمیرانتخابات تربت میں پولنگ اسٹیشن قائم مگرووٹ کاسٹ کرنے کوئی نہیں آیا اسلئے پولنگ ووٹ زیرو رہاتفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں بھی حلقہ ایل اے جموں کشمیر ون(1)انتخابات کیلئے اسٹیشن نمبر44پرپولنگ ہورہی ہے،ریجنل الیکشن کمشنرمکران عبدالواحدبلوچ کے مطاق ضلع کیچ میں ایک کشمیری شخص اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے، جنکانام نادرخان ولدجلال خان موجودہ پتہ مچلھی مارکیٹ تربت بتایاجاتاہے،ضلع کیچ میں کل ووٹر کی تعداد ایک ہی ہے۔جموں کشمیرحلقے میں 7امیدواروں کیدرمیان مقابلہ ہے،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیاہے جہاں ایک ووٹر نے ووٹ کاسٹ کرنا ہے، پیریزائڈنگ آفیسر محمداکبربلوچ،محمداقبال اور قادربلوچ تعینات ہیں پولنگ اسٹیشن صبح 8بجے سے شروع ہوا ہے شام 5بجے تک جاری رہیگامگرآخری وقت 5بجے تک کوئی ووٹر اپناووٹ کاسٹ کرنے نہیں پہنچاجموں کشمیر میں اصل اور کانٹے دار مقابلہ پی ٹی آئی مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کیامیدواروں کے درمیان رہا۔


