لورالائی، دو مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق

لورالائی:بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دومختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع لورالائی میں کوئٹہ روڈواپڈا دفتر کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار عبدالوہاب ولد عبدالشکور موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوا رمحمد حنیف ولد عبدالحق شدید زخمی ہوگیا جس کو لورالائی ہسپتال سے کوئٹہ ریفر کیا گیامتوفی راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا مذید کاروائی لورالائی پولیس کر رہی ہے۔اسی طرح کوئٹہ روڈکچھ عمقزئی کے مقام پر کار نمبر AFP 235الٹ گئی کار میں سوار دو افراد عمر خان ولدحاجی آدم،سردار خان ولد حاجی اشرف خروٹی ساکنان ژوب موقع پر جاں بحق جبکہ دریا خان ولد ولی محمد ساکن ژوب شدید زخمی ہو گیا مقامی زرائع نے بتایا کہ کار سوار ژوب سے لورالائی آرہے تھے لورالائی کچھ عمقزئی لیویز نے ایدھی کی مدد سے زخمی اور نعشوں کو سول ہسپتال پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں