آزاد کشمیر، ڈل چٹیاں میں پولیس پارٹی پر حملے کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی
مظفر آباد :آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ایل اے 32 ڈل چٹیاں آزاد کشمیر میں پولنگ اسٹیشن نمبر 54 میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر حملہ کیا گیا۔ایس پی ریاض مغل کے مطابق پولیس پارٹی پر حملے کا واقعہ خواتین پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو خواتین پولنگ اسٹیشن جانے سے روکا تھا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، کارکنوں نے ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا۔
Load/Hide Comments


