برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوز کرگئیں

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے ساتھ ہی ساتھ کیسز میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ خدشتہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ برطانیہ کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں پہلے نمبر پر آ سکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 657 لوگ لندن، 369 ویلز، سکوٹ لینڈ میں 566، نارتھ آئرلینڈ میں 118 مزید ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 10،647 ہو گئی ہے۔ ویلیم ٹرسٹ کے ڈائریکٹر اور برطانوی حکومت کے ایک سائنسی مشیر اریمی فرار نے کہا ہے کہ برطانیہ کا ریوپی ممالک میں سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا جکہ برطانیہ جرمنی سے سیکھ سکتا ہے جہاں اموات پر بہت تیزی کے ساتھ کنٹرول کیا گیا ہے۔بتایاگیا ہے برطانیہ میں ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس کی متاثرین کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 114,253 ہوگئی ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ اور برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔کورونا وائرس سے اٹلی میں 19899اور سپین میں 17209 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا سے امریکا میں اب تک 22115ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 556044 ہے۔ امریکہ اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے جہاں 22 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 18 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اب تک اس سے ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 48 ہزار جبکہ اموات ایک لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں