چین،زیرتعمیر پل گرنے سے 5 مزدور لاپتہ

گوانگ ژو:چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں پل کا با کس گرڈر اتوار کی صبح منہدم ہونے پر تعمیر میں مصروف 5 مزدور سمندر میں گر کرلاپتہ ہوگئے ہیں۔ژو ہائی بلدیہ ہنگامی انتظامی بیورو کے مطابق یہ حادثہ ضلع جِن وان کے شہر ژو ہائی کے جِن ہائی پل پر اتوار کی صبح تقریبا9بج کر25منٹ پر پیش آیا۔تلاش اور امدادی کوششیں جاری ہیں جبکہ حکام حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں