کورونا وائرس: جرمنی میں ’نصف سے زیادہ متاثرین صحت یاب

جرمنی :جرمنی میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ان مریضوں سے زیادہ ہے جو ابھی بھی کووڈ-19 کا شکار ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 2537 نئے تصدیق شدہ مریض سامنے آئے اس طرح ملک میں کوورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 127854 ہو گئی ہے۔یہ کسی یورپی ملک میں چوتھی بڑی تعداد ہے لیکن ان میں سے تقریباً 50 فیصد صحتیاب ہو چکے ہیں۔سپین میں متاثرہ 166831 افراد میں سے 37 فیصد صحت یاب ہوچکے ہیں، اٹلی میں یہ تعداد 156363 کا 22 فیصد اور فرانس میں 133670 کا 21 فیصد ہے۔برطانیہ میں 85208 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے لیکن ابھی تک صرف 0.3 فیصد صحت یاب ہوسکے ہیں۔جرمنی میں بھی اموات کی شرح کم ہے جس کی وجہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا عمل ہے۔ ان میں بہت سے ٹیسٹ ایسے افراد کے ہیں جن میں وائرس کی کم علامات ظاہر ہوئی ہیں۔چانسلر انجیلا میرکل اور اعلی سرکاری عہدیدار پیر کو ملک گیر لاک ڈاؤن میں نرمیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں