ڈیرہ اللہ یار کے صحافی کو دھمکی آمیز کال، گہرام بگٹی نے نوٹس لیکر شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا
ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار کے صحافی کو دھمکی آمیز کال اور ضلع کونسل سے رقم نکلوائے جانے کا معاملہ، مشیر بلدیات نوابزادہ گْہرام خان بگٹی نے نوٹس لیکر شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع کونسل جعفرآباد کے اکاونٹس سے اپریل اور جون کے رلیز میں مجموعی طور پر 54 لاکھ 93 ہزار 525 روپے نکالے گئے جس کی خبر شائع ہونے کے بعد چیف آفیسر ضلع کونسل قادر چانڈیو نے ڈیرہ اللہ یار کے مقامی صحافی لیاقت مستوئی کو فون کال کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جس کی آڈیو کال وائرل ہونے کے بعد صحافتی، عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا جس پر مشیر بلدیات نوابزادہ گْہرام خان بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے صحافی کو دھمکیوں کی مذمت کی اور چیف آفیسر ضلع کونسل قادر چانڈیو کی دھمکی آمیز کال اور رقم نکلوائے جانے کے معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے نیشنل پریس کلب ڈیرہ اللہ یار کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و سینئر صحافی نظام جتوئی نے مشیر بلدیات نوابزادہ گْہرام خان بگٹی کے نوٹس لینے اور تحقیقات کے حکم کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے اور صحافی کیساتھ انصاف کیا جائے دوسری جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) پاکستان فلاح پارٹی، پیپلز پارٹی، انجمن تاجران ڈیرہ اللہ یار، الیکٹرک یونین ڈیرہ اللہ یار، درزی یونین ڈیرہ اللہ یار، سومرو اتحاد ڈیرہ اللہ یار و دیگر سیاسی جماعتوں، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کی جانب سے بھی صحافی لیاقت مستوئی کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کی مذمت کی گئی جبکہ ڈیرہ اللہ یار سمیت کوئٹہ، اوستہ محمد، گنداخہ، صحبت پور، جیکب آباد، ڈیرہ مراد جمالی، گنداواہ، سبی، بھاگ، چھتر، مانجھی پور، مچھ بولان اور ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں نے بھی سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔


