پشتونخوامیپ کی وضاحت

کو ئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پشین کے جلسہ عام میں محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ”21ویں صدی کی اس ترقی یافتہ دنیا میں افغان اور ترک ایسی دو بدقسمت قومیں ہیں جن کو قومی محکومی، محرومی اور بربادی کی انتہائی اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے۔ ان غیور اقوام کو اس جدید عصر میں بھی اپنی تاریخی سرزمینوں پر قومی وحدت اور قومی اقتدار کا حق حاصل نہیں ہے۔“لیکن کمپوزر کی غلطی کی وجہ سے بیان میں ترک کی جگہ کرد ٹائپ ہوا ہے جس کی تصحیح کی جائے اور اسے کرد کی جگہ ترک قوم پڑھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں