جیکب آباد، پولیس کی کارروائی ، 3افراد گرفتار

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کی کاروائی، 3 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میر پور برڑو تھانہ کی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 افراد عبدالرزاق برڑو، محمد صادق برڑو اور علی حسن برڑو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، گرفتار افراد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں