عوامی مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،محمد صالح بھو تا نی

حب: سابق صوبا ئی وزیر بلدیا ت و رکن صوبا ئی اسمبلی سر دار محمد صالح بھو تا نی نے کہاہے کہ عوامی مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے حب آمد کے موقع پر اپنی رہا ئشگا ہ واقع پیر کس روڈ پر نیشنل پا رٹی چیز ل آبا د کے وفد سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا وفد نے رئیس مولا بخش مگسی کی قیادت میں سر دار محمد صالح بھو تا نی سے ملاقات کی اور علاقائی مسائل سے آگا ہ کیا اس موقع پر سردار محمد صالح بھوتانی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ہمارے دروازے ہمیشہ سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں اور آپ کے جوبھی مسائل ہیں انشاء اللہ ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے سردار صالح بھوتانی نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیئے جا ئیں وفد میں محمد صالح جمالی، خالد خان، محمدحسن مگسی، صفی اللہ مگسی، رسول بخش، عبدالغفور مگسی، سابق کونسلر سرور مگسی اور عمران اقبال بھی موجود تھے قبل ازیں بلو چستان عوامی پا رٹی کے مرکزی رہنما و ایم پی اے سر دار محمد صالح بھو تا نی نے شیخ قبا ئل کی سر کر دہ شخصیت وڈیر ہ بابوفیض محمد شیخ کے کزن شکیل احمدشیخ کے بھا ئی سلیم شیخ کے انتقال پر گو ٹھ حا جی حسن شیخ جا کر تعزیت و فا تحہ خوانی کی اس موقع پر وڈیر ہ حا جی غلام نبی چھٹہ، حا جی اللہ بخش دلا ری، جعفر رند، خالد موندر ہ، فدا نو رزئی، فر ید دلا ری،حا جی انو ر شیخ، مجیب شیخ، عمر بابو شیخ،حا جی اکبر شیخ سمیت دیگر معززین کی بڑی تعداد مو جو د تھی۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں