طالبان کا 220اضلاع پر کنٹرول، فوجی ہیلی کاپٹر تباہ

کابل (نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں طالبان نے 407 اضلاع میں سے 220 کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ کابل اور صوبائی دارالحکومتوں کے قریب پہنچ گئے ہیں جبکہ افغان حکومت نے جھڑپوں کے دوران سیکڑوں طالبان کی ہلاکت دعوی کیا ہے۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار کی فضاں میں امریکی بی 52 اور قندھار پر ڈرون طیاروں کو پروازیں کرتے دیکھا گیا ہے، اسی طرح ہلمند میں افغان ائیرفورس کے حملے میں اسپتال تباہ ہوگیا۔ جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان نے ایک افغان فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم افغان حکام نے کہا ہے کہ فنی خرابی اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔افغانستان کے شمالی صوبہ تخار کے دارالحکومت طالقان میں طالبان جنگجوؤں کی جانب سے شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور عسکریت پسند 28 لاشیں پیچھے چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں