روس: ایک دن میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بڑا اضافہ مصدقہ متاثرین: 18328، ہلاکتیں 148

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس میں 2550 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ روس میں کسی بھی ایک روز میں مصدقہ متاثرین کی تعداد میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔
روس میں اب مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 18328 ہو چکا ہے۔ ان مریضوں میں سے بیشتر یعنی ساڑھے گیارہ ہزار مریضوں کا تعلق روس کے دارالحکومت ماسکو سے ہے۔
ملک میں اب تک 148 مصدقہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ بہت سے یورپی ممالک کے برعکس روس میں متاثرین کی تعداد نسبتاً کم ہے تاہم یہاں کی حکومت نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے بہت سے احتیاطی اقدامات اٹھا رکھے ہیں۔
روس کے بیشتر علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جا چکا ہے اور عوامی آمد و رفت پر پابندیاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں