پنجگور،ڈکیتی کے حالیہ واقعے پر قبائلی جرگہ منعقد

واشک:چیف آف واشک سردار احمد خان ہالہ زئی نے ایک پر ہجوم قبائلی جرگہ میں تمام قبائل پر مشتمل 20 اگست کو پنجگور میں جرگہ بلانے کا اعلان کردیا یاد رہے روان سال 18 مارچ چتکان پنجگور میں ایک ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں گیٹ (گودام) میں موجود مسافروں اور وہاں پر موجود منشی کو مسلح نامعلوم افراد نے یرغمال رکھ کر بھاری رقم اور ایک ایرانی ساختہ زمیاد گاڑی اپنے ساتھ لے گئیے تھے تاہم سردار زادہ حاجی مقبول احمد ہالہ زئی اور ضلعی سیکرٹری جنرل جمعت علمائے اسلام حاجی بشارت اللہ ہالہ زئی کی کوششوں سے چوروں کا ایک عرصے تک تعاقب کیا گیا بلآخر چوری شدہ زمیاد گاڑی مزکورہ چور سے برآمد کرلیا گیا اور اس کے سہولت کاروں کا نام بھی افشاں ہوگئے جو پنجگور میں بدامنی،ڈکیتی و چوری میں برائے راست ملوث ہیں جرگے میں موجود سیاسی سماجی شخصیت فرزند بابائے واشک ملک زاہد آلہ زئی اور حاجی بابو آلہ زئی نے حاضرین مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم پنجگور کی سرزمین کو مزکورہ چور اور ڈکیتوں کیلئے تنگ کر دینگے اور اپنے قبائلی معاملات اور قومی مسائل پر کسی بھی سمجھوتے پے راضی نہیں ہونگے جرگے میں دیگر قبائل کے معتبر ین حاجی عبید ریگی،امان اللہ محمد حسنی،مْلا نظام پرکانی و دیگر نے شرکت کی اور چیف آف واشک سردار احمد خان آلہ زئی کے پنجگور میں جرگہ بلانے کے فیصلے کو سراہا جرگے کے اختتام پر چیف آف واشک سردار احمد خان آلہ زئی نے بلوچستان کے تمام اقوام کے قبائلی سربراہان و عمائدین سمیت پنجگور اور واشک کے عْلمائے کرام،امن کمیٹی پنجگور، پنجگور ضلعی انتظامیہ سول سوسائٹی کاروباری حضرات،سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اس جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں