پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک لڑکا جاں بحق، دو افراد زخمی
پسنی (بیورورپورٹ) مکران کوسٹل ہائی وے پر کار گاڑی حادثے کا شکار ،تربت کا رہائشی نوجوان جان بحق،باپ بیٹا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ رات بدوک چیک پوسٹ کے مقام پر تیز رفتار کرولا گاڑی ٹاٸر پھٹنے سے اُلٹ گئی حادثے میں تربت کے مشہور قصاب یار محمدبیدار کا پوتا ایان ولد امان موقع پر جان بحق ہوگیا جب کہ اس کا والد امان ولد یاسین اور بیٹا ریحان ولد امان شدیدزخمی ہوٸے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا
Load/Hide Comments


