لسبیلہ میں کو رونا وائر س کے پانچ کیسز رپورٹ
حب: ضلع لسبیلہ میں کورونا وائرس کے پانچ نئے مثبت کیسز سامنے آگئے ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں سے سامنے آئے ہیں انہوں نے بتایاکہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ایک گڈانی،دو اوتھل،ایک حب اور ایک بیلہ سے مثبت کیس سامنے آیا ہے انہوں نے مزید بتایاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو انکے گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


