جنوبی کوریا امریکا کو چھ لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرے گا

سیول:جنوبی کوریا امریکا کو چھ لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس بھیجے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول حکام نے بتایاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کے بعد یہ پہلی کھیپ امریکا روانہ کی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 مارچ کو اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب مون جے اِن کے ساتھ ایک ٹیلی فون کال کے دوران یہ درخواست کی تھی۔ امریکا کی وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا ایک خصوصی کارگو ہوائی جہاز یہ ساز و سامان لے کر آج(منگل کے روز) سیول سے امریکا روانہ ہو گا۔ جنوبی کوریائی حکام کے مطابق ڈیڑھ لاکھ مزید کورونا وائرس کی موجودگی ٹیسٹ کرنے والی کٹس مستقبل قریب میں امریکا کو فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں