افغا نستان، فورسز کی کارروائیوں میں 23 عسکریت پسند ہلاک

میمنہ، افغانستان:افغانستان کے شما لی خطہ میں فو ج کے تر جمان محمد حنیف رضائی نے کہا ہے کہ صوبہ فاریاب کے المار اضلا ع اور پشتو ن کو ٹ میں فضائی قو ت کی مدد سے افغان حکومتی فورسز کی طا لبان کے ٹھکا نوں کے خلاف کارروائی میں مجموعی طور پر 23 عسکریت پسند ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔سر کا ری عہد یدار نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی سہ پہر شروع کی گئی کارروائیوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ عسکریت پسندوں کی چار موٹر سائیکلز بھی تباہ کردی گئیں۔عہدیدار کے مطابق سرکاری فورسز شورش زدہ صوبے میں کسی بھی جگہ عسکریت پسندوں کا پیچھا جاری رکھیں گی۔طالبان عسکریت پسندوں نے تاحال اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا، جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ صوبہ فاریاب کے بڑے حصوں پر ان کا کنٹرول ہے اور وہ صوبائی دارالحکومت میمنہ شہر پر قبضہ کرنے کے لئے لڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں