مذہبی جماعت تعصب کی عینک اتار کر حکومت کی ترقی کو دیکھے،نور محمد دمڑ
کوئٹہ:بلو چستان عوامی پا رٹی (بی اے پی) کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتیں ہیں جنہوں نے اپنے ادوار حکومتوں میں قومی خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا، بی اے پی کی تشکیل کامقصد صرف اور صرف بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام پر خرچ کرنا ہے موجودہ دور حکومت میں صوبہ بھر میں اربوں کو روپے کے میگاپروجیکٹ پر ترقیاتی کام جاری ہے، مذہبی جماعت تعصب کے عینک اتار کر موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ لے بلوچستان کوترقی کی راہ پرگامزن اور صوبے میں بھر جاری ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر اور بلوچستان عوامی پارٹی کی مقبولیت سے خوفزادہ ہوکر نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکارہوگئی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی ضلع ہرنائی و زیارت کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ موجود دور حکومت میں صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے،بلوچستان کے نوجوانوں سمیت تمام عوام سے اپیل کرتے ہے کہ اب بھی وقت ہے آئے بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوکر صوبے کی ترقی و خوشحالی میں ہمارے ہاتھ مضبوط کرے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا فلسفہ ہے کہ بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کا ہے جن کے آباء و اجداد نے اس ملک کی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں گزشتہ ستر سالوں سے بلوچستان کے عوام کے حقوق پر قوم پرستوں، مذہب پرستوں نے ڈاکہ ڈالا ہے مگر بدلے میں عوام کو تعصب اور نفرت کے سوا کچھ نہیں ملا ہے انہوں نے کہاکہ مذہبی و قوم پرست جماعتیں کئی بار اقتدار میں آئے لیکن انہوں نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے صوبہ پسماندگی کا شکار ہے لیکن بی اے پی نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے صوبے کے تمام علاقوں میں بلاتعصب رنگ ونسل صوبے کے تمام علاقوں میں اربوں روپوں کے میگاپروجیکٹس پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہاکہ مذہبی جماعت تعصب کے عینک اتار کر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دیکھ لے۔


