مستونگ شہر میں ٹریفک کی گھمبیر صورتحال،عوامی حلقوں کانوٹس لینے کا مطالبہ
مستونگ:مستونگ شہر میں ٹریفک کی گھمبیر صورتحال،غلط پارکنگ،رکشوں کی بھرمار،ناجائزتجاوزات،لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی سخت مشکلات و پریشانی،شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے محض چندٹریفک وارڈن تعینات،بازار میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ممکن نہیں ہوسکا۔مستونگ پولیس کے پاس نفری موجود نہیں،زیادہ تر پولیس نفری کوئٹہ میں تعینات،عوامی حلقوں کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔رپورٹ کے مطابق مستونگ شہر میں بیہنگم ٹریفک شہر میں ڈبل پارکنگ اور ناجائز تجاوزات سے عوام کا جینا حرام ہوگیاہیں۔شہر میں اس سخت گرمی میں بیشتر اوقات ٹریفک جام سے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا ہڑتھاہیں،شہرمیں سینکڑوں رکشوں نے ٹریفک کے نظام کو مزید سخت بری طرح متاثر کردیاہیں،گرمی کی سیزن میں سندھ سمیت دیگر گرم علاقوں سے آنیوالے لوگوں کے رکشے اور شہر میں چوٹے بچوں کا رکشہ چلانے سمیت بغیر روٹ پرمنٹ اور بغیر کاغذات کے رکشوں پر کسی قسم کا روٹ ٹوک نہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہیں۔جسکی وجہ سے پیدل چلنے والے مرد وخواتین خصوصا مریضوں کوڈاکٹروں اور ہسپتالوں تک جانے میں سخت مسائل و مشکلات کا سامنا کرناپڑھ رہاہیں،دوسری جانب مستونگ بازار میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے صرف چند اہلکار تعینات کئے گئے ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں۔مستونگ پولیس کو قلات ریجن سینکال کرکوئٹہ ریجن کے ساتھ منسلک کرنے سے نفری کی سخت کمی کا مسئلہ درپیش ہیں۔مستونگ کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیاہیکہ مستونگ شہر سے ناجائزتجاوزات،کا خاتمہ اور چوٹے بچوں کے رکشے چلانے پر پابندی اور روٹ پرمنٹ و کاغذات یقینی بنانے کیلئے قانونی کاروائی کی جائے۔اور مستونگ شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے مزید اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کے مسائل و مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔


