سبی،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

سبی : حاجی شہر بولان کے علاقے چندڑ گاؤں کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص محمد رفیق شامل ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ابڑو قبیلے سے ہے، حاجی شہر کے قریب پیش آنے والا فائرنگ کا واقع پرانی دشمنی کا بتایا جاتا ہے واقعے کی مزید تحقیقات کی لیویز فورس کررہی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں