16اگست کو یوم تا سیس بھر پور طریقے سے منایا جائے گا کار کن بھر پور تیا ریاں کریں،جے ڈبلیو پی

کوئٹہ:16اگست کو یوم تا سیس بھر پور طریقے سے منایا جائے گا کار کن بھر پور تیا ریاں کریں۔ ان خیا لات کا اظہار جے ڈبلیو پی کے مرکزی رہنماء نور اللہ وطن دوست نے ضلع قلعہ سیف اللہ کے کار کنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی شہا دت کے بعد آ مریت نے جے ڈبلیو پی کو ختم کر نے کی بھر پور کوشش کی مگر مستقل مزاج سیا سی کار کنوں کی قر بانیوں نے جے ڈبلیو پی کا جھنڈا سر نگوں نہیں ہو نے دیا ہر مشکل حا لات کا مقابلہ کیا اور نواب بگٹی شہید کے سوچ اور فلسفے کو پروان چڑ ھایا 1990سے لیکر یوم تا سیس بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے تمام کو ندان الیکشن میں حصہ لیں اور جمہو ری طریقے سے دوسال کے لئے اپنے عہد یداروں کا انتخاب کریں اس وقت پارٹی قائد اور نواب اکبر بگٹی شہید کے سیا سی وارث نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی ہدایت پر پارٹی فعالیت کار کنوں کی تر بیت پر تیزی کے سا تھ کام شروع ہے ضلعی آرگنا ئزر ڈاکٹر حبیب الرحمن، ڈپٹی آرگنائزر دولت خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع قلعہ سیف اللہ کنو نشن کے لئے بھر پور تیا ری شروع ہے رکنیت سا زی مہم میں کار کن بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہین 16اگست کو یوم تا سیس کے مر کزی تقریب میں بھر پور شر کت کو یقینی بنایا جائے گا اور اپنے قائدین کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کو شش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں