پنجگور، دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

پنجگور(انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ انتخاب کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق چتکان بازار میں سلنڈر دھماکے میں طاہر ولد خدابخش شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکہ سلنڈر فلنگ کے دوران ہوا تھا جس میں دکانکے اندر سلنڈر سمیت دیگر اشیاء بھی جل کر خاکستر ہوئے دکان مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ایک دوسرے واقعہ میں تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاے سبزاب کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے سے وین گاڑی الٹ گئی جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی افراد کا تعلق گدر کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں