ایران اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملہ کرنے کا زمہ دار ہے، برطانیہ

لندن/واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اعلان کیاہے کہ وہ عمان کے ساحل پر اسرائیل سے منسلک آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے میں ایران کے ملوث ہونے پر یقین رکھتے ہیں اور اس کارروائی پر ایران کو مناسب جواب دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی ٹینکر پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ امریکا اپنے اتحادیوں اور علاقائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور مناسب جواب دیا جا سکے۔ادھر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ عمان کے سمندر کے قریب اسرائیل سے منسلک آئل ٹینکر پر جان بوجھ کر اور ھدف بنا کرنشانہ بنائے گئے حملے کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے تعاون سے اس ناقابل قبول حملے کا سخت جواب دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کو ایسے حملوں کو روکنا چاہیے اور جہازوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں