ایرانی حملے کے خطرے کے پیش نظر ٹرمپ کو کیٹرنگ ٹرک میں چھپ کر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ ماہ ترکی میں نیٹو ممالک کے سربراہی اجلاس کے بعد روانگی کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ ایرانی خطرے کے پیشِ نظر خفیہ طور پر اپنا طیارہ تبدیل کیا تھا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر پہلے ٹی وی کیمروں کے سامنے ایئر فورس ون میں سوار ہوئے لیکن بعد میں انھیں خاموشی سے ہوائی اڈے پر موجود ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے ایک فوجی طیارے تک پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی خفیہ طریقے سے دوسرے طیارے میں منتقلی سے ایئرفورس ون میں موجود صحافی اور حتیٰ کہ وائٹ ہاؤس کے بعض عملے کے ارکان بھی لاعلم رہے۔بی بی سی کے امریکی شراکت دار ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں ایران کی جانب سے طیارے پر میزائل حملے کے ایک قابلِ اعتبار خطرے کی اطلاع ملی تھی۔تاہم وائٹ ہاؤس نے طیارہ خفیہ طور پر تبدیل کیے جانے کی ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں