عوام نہ تو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہیں اور نہ ہی ویکسین لگوا رہے ہیں،ہمیں سخت فیصلے کرنا پڑیں گے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صو بہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے عوام نہ تو احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں اور نہ ہی ویکسین لگوا رہے ہیں ایسے میں ہمیں مجبورا سخت فیصلے کرنا پڑیں گے یہ بات انھوں نے آفیسرز کلب کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہی۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا تھاکہ کو رونا کی چوتھی لہر خطرے کی گھنٹی ہے ڈیلٹا کورونا کی سب سے خطر ناک قسم ہے جو تیز ی سے پھیل رہی ہے عوام نہ کورونا سے بچاو کی ایس اوپیز پر عمل کررہے ہیں،نہ ویکسین لگوا رہے ہیں بہ امر مجبوری حکو مت کو سخت فیصلے کرنا پڑینگے عوام لاک ڈاون اور سختی کے بغیرایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کرتے لاک ڈاون ہو تو کیسز میں کمی ہو جاتی ہے انھوں نے کہاکہ کوئٹہ میں کیسز بڑھنا شروع ہوئے ہیں اس وقت 750 افرادکورونا میں مبتلا ہیں اسی لئے ہر جمعہ کے روز لاک ڈاون کیاجارہا ہے انھوں نے دعوی کیا کہ یکم اگست سے یومیہ 24 ہزارافراد کوویکسین لگانے کا ہد ف طے کررہے ہیں ہمارے پاس ویکسین کی کوئی کمی نہیں ترجمان کا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنر آفس گیٹ پر ویکسنیشن کی سہولت دستیاب ہے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر ی سہولیات پر پابندی ہوگی اگر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی سختی ہوگی توعوام عملدرآمد پر مجبور ہوں گیایک سوال کے جوا ب میں انھوں نے کہاکہ کورونا ویکسی نیشن کارڈ کے حصول میں مشکلا ت کوحل کیا جائیگا ویکسی نیشن کارڈ کے حصول میں مشکلا ت کے حوالے سے نادرا سے رابطہ کیا ہے کہ عوام کو سہولت فر ا ہم کی جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ویمن ٹی 20کرکٹ لیگ کو سراہا جارہا ہے خوا تین کو ہر میدان میں آگے لے جانے کیلئے اقد ا ما ت کر رہے ہیں آج ویمن ٹی 20 کرکٹ لیگ کا فا ئنل کھیلا جا ئیگاویمن ٹی 20 کرکٹ لیگ کے فائنل میں صد ر مملکت بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں