پنجاب اسمبلی میں 5اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی قرار داد جمع
لاہور:پانچ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔یہ ایوان پانچ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا مطالبہ کرتا ہے۔بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی،بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف اقدام کیا۔کشمیریوں کے لیے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی۔یہ ایوان کشمیریوں پر بھارت کے ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزورمذمت کرتا ہے۔عالمی برادری سے بھارتی مظالم کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر جاری مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دبا ؤبڑھائے۔
Load/Hide Comments


