بلوچستان اسمبلی اجلاس، گزشتہ طویل عرصے سے بلوچستان اسمبلی کے مائیک ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو نے وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ طویل عرصے سے بلوچستان اسمبلی کے مائیک ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہے جبکہ دوسری جانب گزشتہ تین سال سے بلوچستان اسمبلی جس کی اپنی عمارت کے ساتھ اس کا ایک بڑا سیکرٹریٹ اور ایم پی اے ہاسٹل بھی ہے مگر ان کی مرمت کے لئے کوئی فنڈز فراہم نہیں کئے گئے ہیں جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ اسمبلی کی فنانشنل کمیٹی جس کی صدارت سپیکر خود کرتے ہیں وہ ان معاملات کو دیکھنے کی مجاز ہے جس پر سپیکر نے کہا کہ اسمبلی سے تمام چیزوں کی منظوری فنانس کو بھیجی گئی ہے مگر یہ معاملہ ہنوز حل طلب ہے جس پر وزیر خزانہ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ مل بیٹھ کر تمام صورتحال کو جلد ٹھیک کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں