حکومتی اتحادی جماعتوں کے وفد کی سردار یار محمد رند سے ملاقات
کوئٹہ:حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی اراکین کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر سر دار یار محمد رند سے انکی رہائشگاہ جا کر ملا قات کی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء نے سردار یار محمد رند سے طویل ملاقات کے دوران استعفیٰ دینے کے فیصلے پر نظر ثانی اور صوبائی کابینہ میں واپسی کی اپیل ہے جس پر سردار یار محمد رند نے پارٹی ورکرز، رفقاء اور خیر خواہوں سے مشاورت کے لئے ٹائم لیاہے وفد میں صوبائی وزراء میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم خان کھوسو، عبدالخالق ہزارہ، اور ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسی خیل شامل تھے۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادی اراکین کا وفد جمعہ کو ایک بار پھر سردار یار محمد رند سے ملاقات کرے گا۔
Load/Hide Comments


