بلوچستان، نجی سکولوں کو اپنے طلبہ کو فیس کی مد میں 20فیصد رعایت دینے کی ہدایت

کوئٹہ:۔بلو چستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے صوبہ بھر کے تمام نجی اسکولوں (ہائیر سیکنڈری /مساوی) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائر س کے باعث درپیش صورتحال کے پیش نظراپنے تمام طلبہ کو فیس میں 20فیصد رعایت دیں یہ رعایت ماہ مارچ،اپریل اور مئی کی فیسوں میں طلباء کو دی جائے اعلامیہ کے مطابق تمام نجی اسکول ماہانہ کی بنیاد پر فیس وصول کریں گے اور کوئی بھی اسکول کسی بھی تدریس یا غیر تدریسی عملے کو اس دوران ملازمت سے نہیں نکالے گا جبکہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اس دوران مئی 2020تک مکمل تنخواہ کی ادائیگی کرنا ہو نگی بصورت دیگر ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے ادارے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں