ٖٖٖٓٓٓافغانستان میں مکمل طور پر اسلامی حکومت قائم ہوگی، ذبیح اللہ مجاہد

کابل:طالبان نے افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طالبان مستقبل کی حکومت میں لائنز شیئر یعنی بڑا حصہ چاہتے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی خیال ہے، ہم نے خلیل زاد کی باتیں سنی ہیں لیکن ہم ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو لوگوں کے اسلامی جذبات کے مطابق ہو۔ ہم طاقت کی اجارہ داری یا اقتدار میں اہم نوع کی شراکت داری نہیں چاہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے لیے کچھ نہیں چاہتے۔ ہم نے اسلام کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قوم اب تھک چکی ہے۔ اب یہاں ایک مکمل اسلامی حکومت ہونی چاہیے اور سب لوگوں کو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔ اس حکومت میں سب افغانوں کو شریک کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں