نجی شعبے کے ملازمین کی اپریل سے جون تک تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائیگا،مشیر تجارت عبد الرزاق

اسلام آباد،مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین کی اپریل سے جون تک تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کے طریقہ کار پر وزارت خزانہ اور وزارت تجارت مل کر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے ملازمین کی اپریل سے جون تک تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت میں اعلی ترین سطح پر ملازمین کی اپریل سے جون تک کی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے غور جاری ہے،امید یے کہ آئندہ چند روز میں نجی شعبے کے ملازمین کو تنخواہ ادائیگی کا طریقہ کار طے کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں