سیکورٹی فورسز کا دتہ خیل میں آپریشن، دو ہلاک، ایک سپاہی جان بَحَق

سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران دو مسلح افرادکو ہلاک کر دیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی جان بَحَق.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے درگئی کے علاقہ میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت دیکھی، اس کے بعد کوئیک ری ایکشن فورس نے علاقہ کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا۔
مسلح افراد نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے دو افرادکو ہلاک کر دیا
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ .سپاہی نائیک عادل شہزادجان بَحَق ہوگئے۔ تعلق گاؤں کریرڑ ضلع مانسہرہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں