بجٹ کے دوران حکومت نے ہمارے ممبران کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،مولانا عبد الواسع
قلات:جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کاہے کہ بجٹ کے دوران حکومت نے ہمارے ممبران کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر اللہ تعالیٰ نے ہمارے ممبران کی حفاظت کی حکومت نے ہمارے ممبران پر کنٹینر چڑھادی ہمارے ممبران کی جدو جہد سے بلوچستان کی بجٹ 80 ارب روپے سے بڑھ چھ سو ارب روپے ہوگئی مگر سلیکٹڈ و نااہلی حکمرانوں کی وجہ بلوچستان کے عوام کو پینے کے لیئے صاف پانی تک دستیاب نہیں بلوچستان کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے بلوچستان کے عوام کی پیسوں سے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں سلیکٹڈ حکومت اسرائیل کو تسلیم کررہے ہیں حکومت اپنی بیرونی آ قاؤں کو خوش کرنے کے لئے مادر پدر آ زادی کے بلز پاس کررہے ہیں حکومت ہر مسئلے پر جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں بلوچستان حکومت لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے اپنے من پسند افراد اور غیر منتخب افراد کو نواز ا جا رہا ہے بلوچستان میں کسی بھی سیاسی جماعت نے بلوچستان کے غریب عوام کی حقوق کے لیے قربانی نہیں دی ہے جتنی جمعیت علماء اسلام نے دی ہے بلوچستان میں آ نے والی حکومت جمعیت علماء اسلام کی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام منعقد ہ پیغام امن کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ نائب امیر کمال الدین رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری سابق رکن قومی اسمبلی میر حاجی عثمان بادینی سابق صوبائی وزیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالخالق مری نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل مفتی طبیب حیدری صوبائی سیکریٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ معاون سیکریٹری اطلاعات و سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس وڈیرہ غلام سرور موسیانی جمعیت قلات کے ترجمان مولانا محمد قاسم لہڑی سید فضل الرحمان شاہ مولانا غلام اکبر پندرانی سید عتیق شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ترقی کرتے ہوئے ملک تباہی کردیا ہے مہنگائی کا سونا می برپا کردیا ہے اشیا ہے خوردنوش کی قیمتوں میں روانہ اضافہ کیا جارہا ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے نئے پاکستان سے پورانے پاکستان میں عوام زیادہ خوش حال تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت جرائم پیشہ افراد پر غریب عوام کی پیسے خرچ کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ بلوچستان کے عوام کے ساتھ جو زیادتیاں کررہی تھی جام صاحب بھی اسی صفے میں کھڑے ہیں جام صاحب کو اسکا حساب دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام 2018سے میدان عمل میں ہیں اور مرکزی و صوبائی حکومتوں کے غلط پالیسیوں کے خلاف سرا پا احتجاج ہیں ہم نے سلیکٹڈ حکمرا نوں کے خلاف کئی ملین مارچ کئے ہیں۔


