ژوب،مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3افراد قتل، ایک زخمی

ژوب:بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 3افراد قتل کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے جبکہ اندھی گولی گلی سے ایک شخص زخمی ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بابڑ کے علاقے میں دیرینہ رنجش کی بنا پر فائرنگ معروف زئی خوستی سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق، لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ھونے والوں میں ملک حمد اللہ اسکا بیٹا امین اللہ اور حاجی عنایت اللہ عرف نیئک شامل ھیں تحصیلدار بشیر احمد نائب رسالدار فاضل شاہ نے لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال پہنچا یابلوچستان کے ضلع ژوب میں اندھی گولی لگنے سے ایک شخص عبدالسلام ولد امیر محمد زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں