راکٹ حملوں کی مخالفت پر حزب اللہ جنگجوؤں کا غریب دکاندار سے انتقام

بیروت :جنوبی لبنان کے علاقے حاصبیا کے قصبے شویا کے رہائشیوں کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور اس میں حزب اللہ ملیشیا کے بندوق برداروں کو راکٹ فائر کرنے سے روکنے اور ملیشیا کے زیر استعمال لانچر کو ضبط کرنے کے مناظر دکھائے جانے کے بعد حزب اللہ عناصر نے قصبے کے ایک خوانچہ فروش پر حملہ کیا اور اسے روک دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوا جس میں دکھایا گیا کہ حزب اللہ ملیشیا کے ارکان شویا قصبے کے ایک دکاندار پر حملہ کر رہے ہیں اور اسے اپنا کام کرنے اور اسے رزق بیچنے سے روک رہے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ملیشیا نے اس شخص کو اس کے کام کی جگہ سے اس بہانے سے نکال دیا کہ اس کے قصبے کے رہائشیوں نے انہیں اسرائیل پر راکٹ داغنے سے روکا۔شویا کے دیہاتیوں نے حزب اللہ ملیشیا کے ارکان کو اسرائیل پر مزید میزائل داغنے سے روکا۔ خاص طورپر جب جنوبی نے کئی علاقوں پر اسرائیل کی طرف سے بمباری کی گئی۔لبنانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب لبنانی فوج کو راکٹ لانچر لے جانے والی گاڑی ملی جس میں 32 راکٹ لادے گئے تھے۔حزب اللہ نے واقعے کا اعتراف کیا تاہم کہا کہ راکٹ باری کے بعد جنگل والے علاقے سے جنگجوں کی واپسی کے دوران اسے ضبط کیا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کے کئی مقامات پرشدید بمباری کی۔ دوسری طرف حزب اللہ نے کم سے کم 15 راکٹ داغے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں