شمالی کوریا میں سیلاب سے سیکڑوں گھر ڈوب گئے

پیانگ یانگ :شمالی کوریا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سیکڑوں گھر ڈوب گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا میں سیلاب کی وجہ سے بڑا رقبہ زیر آب آ گیا جبکہ سیکڑوں گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے اور کئی پل تباہ بھی ہو گئے۔دریاوں میں طغیانی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو نکال لیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں