جہا ں سیاستدانو ں کو جیل اور صحافیو ں کو گرفتارکیا جائے اس کو جمہوریت کی بجائے مارشل لاء قراردے سکتے ہیں؟سردار اختر مینگل
کوئٹہ:بلو چستا ن نیشنل پا رٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سوال اٹھایا ہے کہ جہا ں سیاستدانو ں کو جیل سیاسی کارکنو ں کوقتل صحافیو ں کو گرفتارکیا جائے اس کو جمہوریت کی بجائے مارشل لاء قراردے سکتے ہیں؟۔ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دو صحافیوں کو گرفتار کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے سرداراخترجان مینگل نے اپنے پیغام میں لکھاہے کہ ہم کیوں یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ جمہوریت ہے جہاں سیاستدانوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جاتا ہے، سیاسی کارکنوں کو قتل یا اغوا کیا جاتا ہے اورصحافیوں کو مارا جاتا ہے یا گرفتار کیا جاتا ہے کیونکہ وہ سچ بولتے ہیں۔ کیا ہم اس کو صرف مارشل لا قرار دے سکتے ہیں؟
Load/Hide Comments


