پشین، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5مبینہ اغواءکار ہلاک

کوئٹہ:پشین میں پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5مبینہ اغواء کار ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبیدکاسی کے اغوا ء اورقتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 5اغواء کار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،دستی بم قبضے میں لے لئے۔پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں