بھارت؛ لاک ڈاؤن میں توسیع، 3مئی تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا

بھارت کے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی پیش نظر ملک میں لگائی گئی لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی ہے، جس کے بعد بھارت بھر میں اگلے مہینے کے 3مئی تک جاری رہے گا۔ بھارتی عوام سے ملک کے وزیر اعظم نرندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے لاک ڈاؤن کا مقصد یہ تھا کہ ہم ملک میں کورونا کو پھیلنے سے روک لیں لیکن لاک ڈاؤن باوجود مزید کیسز ریکارڈ ہوئی ہیں اس لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کی جا رہی ہے، بھارتی وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنے گھروں میں رہوں اور کورونا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کریں۔اب تک بھارت میں مجموعی طور پر 10ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں